9 نومبر، 2010، 3:52 PM

صدر باراک اوبامہ

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں امریکی صدر کے خلاف زبردست مظاہرہ

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں امریکی صدر کے خلاف زبردست مظاہرہ

امریکی صدر باراک اوبامہ کی انڈونیشیا آمد کے خلاف دارالحکومت جکارتہ میں امریکی سفارتخانہ کے باہر عوام نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کی انڈونیشیا آمد کے خلاف دارالحکومت جکارتہ میں امریکی سفارتخانہ کے باہر عوام نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرہ صدر اوباما کی انڈونیشیا آمد سے چند گھنٹے پہلے امریکی سفارت خانے کے سامنے کیا گیا ۔ مظاہرین نے اوبامہ کے خلاف نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور وہ امریکی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگارہے تھے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ مسلمان ممالک کو اپنا غلام بنارہا ہے ۔ مظاہرے کا مقصد لوگوں کو یہ سمجھانا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پارٹنر شپ کا معاہدہ انڈونیشیا کے لئے نقصان دہ ہوگا ۔ امریکی صدر کی آمد پرجکارتہ میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔  اس  قبل ہندوستان کے دورے کے دوران بھی ہندوستانی عوام نے امریکی صدر کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔

News ID 1188536

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha